لاہور میں تحریک انصاف کے میگا شو کی تیاریاں مکمل، پنڈال سج گیا

Last Updated On 28 April,2018 02:54 pm

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور میں تحریک انصاف نے میگا شو کے لئے تیاریاں مکمل کر لیں، پنڈل سج گیا۔ عمران خان نے آج رات مینارپاکستان پر جشن کا اعلان کر دیا۔

 عمران خان نے مینار پاکستان جلسے کے لئے دوسرے صوبوں سے آنے والوں کو آج شام لاہور پہنچنے کی ہدایت کر دی اور کہا کے پی، بلوچستان اور سندھ سے آنے والے لوگ آج شام مینار پاکستان پہنچ جائیں، آج رات مینار پاکستان پر تحریک انصاف کا جشن ہو گا۔

چیئرمین پی ٹی آئی سہ پہر 4 بجے لاہور آئیں گے، اس کے بعد عمران خان رات 9 بجے مینار پاکستان پہنچیں گے جہاں وہ کنسرٹ میں شریک ہوں گے۔ کنسرٹ میں عطاء اللہ عیسی خیلوی، ابرار الحق ، سڑنگز اور دیگر گلوکار فن کا مظاہرہ کریں گے۔ عمران خان کی آمد پر مینار پاکستان سے آتش بازی کا دلفریب مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔