لاہور: (دنیا نیوز) تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود نے کہا ہے کہ کل مینار پاکستان پر ہونے والا پی ٹی آئی کا جلسہ تاریخی ہو گا۔ انھوں نے کہا کہ ن لیگی کارکنان جلسے کیلئے لگائے گئے بینرز اور پوسٹرز پھاڑ رہے ہیں کسی نا خوشگوار واقعے کی صورت میں شہبازشریف ذمہ دار ہونگے۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ جلسے کیلئے لاہور کے مختلف مقامات پر کیمپ لگائے گئے ہیں اور کارکنوں کی جانب سے ریلیاں بھی نکالی جا رہی ہیں۔ ن لیگ کی جانب سے تحریک انصاف کے پارٹی پوسٹرز اور بینرز پھاڑے جا رہے ہیں، گزشتہ جلسے میں ہمارے قافلوں کو موٹروے پر روکا گیا تھا، ان واقعات کے ردعمل میں اگر کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آیا تو وزیراعلی پنجاب شہباز شریف ذمہ دار ہوں گے۔ انھوں نے مزید کہا کہ کل لاہور میں ہونیووالا تحریک انصاف کا جلسہ تاریخی ہو گا۔