کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں بڑی تبدیلی، رات گئے لیاقت آباد کے مکین ایم کیو ایم کے خلاف سڑکوں پر آگئے، مظاہرین نے جلسہ نامنظور اور ایم کیو ایم نامنظور کے نعرے لگا دیئے۔
لیاقت آباد کے مکین متحدہ پاکستان کے خلاف بینرز اور پلے کارڈز اٹھائے سڑکوں پر نکل آئے، مختلف مقامات پر مظاہروں میں خواتین بھی شریک تھیں، مظاہرین نے نعرے بازی کرتے ہوئے اپنا فیصلہ بھی سنا دیا۔
مظاہرین نے سوال کیا کہ ایم کیو ایم والوں کو پانچ سال بعد مہاجروں کی یاد کیسے آگئی ؟ پارٹی رہنما جانبدارانہ مردم شماری پر خاموشی کیوں رہے۔