اسلام آباد: (دنیا نیوز) چئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے پی ٹی آئی کے کارکنوں پر پیپلزپارٹی کے حملے کی مذمت کرتا ہوں، حکومت سندھ ہمارے کارکنوں پر حملہ کرنے والوں کیخلاف ایکشن لے۔
عمران خان نے کراچی میں کارکنان پر حملے پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے ٹویٹر پیغام میں کہا پیپلزپارٹی کے ہتھکنڈے اس کے خوف کی عکاسی کر رہے ہیں، پیپلز پارٹی سندھ میں پی ٹی آئی کی مقبولیت سے خوفزدہ ہے۔
Strongly condemn the attack on PTI workers by PPP at our jalsagah camp in Karachi yesterday. Sindh govt must take action against those who used violence against our workers. Strong arm tactics by PPP reflects their fear of PTI s rising popularity in Sindh.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 8, 2018
یاد رہے گزشتہ روز کراچی میں رات گئے جیالوں اور کھلاڑیوں کی کشیدگی بڑھتے بڑھتے تصادم تک پہنچ گئی، گلشن اقبال کے حکیم سعید گراونڈ میں کیمپ جلا دیئے گئے، ایک دوسرے پر پتھراؤ سے کئی افراد زخمی ہوئے۔ پتھراؤ سے موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا، اس دوران کئی افراد زخمی ہوئے جبکہ مظاہرین نے 2 گاڑیاں پھونک دیں۔
مشتعل افراد نے دنیا نیوز کی ڈی ایس این جی پر بھی دھاوا بولا، پتھراو کر کے گاڑی کے شیشے توڑ دئیے اور پتھر لگنے سے دنیا نیوز کے ڈی ایس این جی انجینئر کو بھی زخم آئے۔ لڑائی، جھگڑے اور ہنگامہ آرائی کے بعد علاقے میں دکانیں، اہم تجارتی اور کاروباری مراکز بند ہوگئے۔