پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر ہوشربا ٹیکسز، چیف جسٹس نے نوٹس لے لیا

Last Updated On 08 May,2018 11:42 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا ٹیکسز کے اطلاق پر نوٹس لے لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا ٹیکسز کے اطلاق پر از خود نوٹس لے لیا ہے۔ معاملے پر چیف جسٹس نے وزارتِ خزانہ، پٹرولیم، ایف بی آر اور اٹارنی جنرل کو نوٹسز جاری کر دیئے ہیں۔

چیف جسٹس ثاقب نثار نے کیس کی سماعت کیلئے بنچ تشکیل دے دیا ہے۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ اتوار کو سماعت کرے گا۔