عدلیہ مخالف تقاریر: ملزمان پر 11مئی کو فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ

Last Updated On 09 May,2018 06:51 pm

لاہور: (دنیا نیوز) عدلیہ مخالف تقاریر کیس میں ملزمان ایم این اے شیخ وسیم اختر، ایم پی اے نعیم صفدر، ایاز احمد دیگر لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوئے۔ عدالت نے ملزمان پر 11 مئی کو فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

 لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں فل بنچ نے مسلم لیگ نون کے ارکان اسمبلی سمیت دیگر کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کیلئے درخواست پر سماعت کی۔ فل بنچ کے سامنے عدلیہ مخالف توہین آمیز احتجاج کی ویڈیو کلپس دکھائے گئے۔ ویڈیو کلپس کے بعد ارکان اسمبلی سمیت دیگر افراد نے غیر مشروط معافی مانگی۔ ملزموں نے عدالت سے معافی کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ عدلیہ بحالی کیلئے جیل کاٹی، ہم آپ کے بچے ہیں، اللہ سے توبہ کرتے ہیں اور عدلیہ سے بھی معافی مانگتے ہیں۔

لاہور ہائیکورٹ کے فل بنچ نے ملزموں کے وکیل علی احمد کرد کی جانب سے معافی کی استدعا مسترد کر دی۔ درخواست گزار قصور بار کے صدر کے وکیل احسن بھون نے استدعا کی عدلیہ مخالفت توہین آمیز رحجان کے تدارک کیلئے کڑی کارروائی کی جائے۔ عدالت نے مسلم لیگ نون کے ارکان قومی شیخ وسیم اختر اور صوبائی اسمبلی نعیم صفدر سمیت قصور کے مقامی نمائندوں کیخلاف فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ سنا دیا۔