لاہور: ( روزنامہ دنیا ) سابق وزیراعظم نواز شریف کے ممبئی حملہ سے متعلق متنازعہ بیان پر حکمران جماعت مسلم لیگ ن کے اندر بھی ہلچل پیدا ہوگئی، کئی اہم رہنماؤں کو بھی ملکی مفاد کیخلاف بیان ناگوار گزرا اور انہوں نے پارٹی سے علیحدگی کا فیصلہ کرلیا۔
چھوٹے بھائی کی کوششوں پر بڑے بھائی کے متنازعہ بیان نے پانی پھیر دیا۔ معلوم ہوا ہے کہ جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے مخدوم علی گیلانی، عاشق گوپانگ، سلطان محمود ہنجرا سمیت دیگر اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کے تحریک انصاف میں شمولیت کے فیصلہ کے بعد شہباز شریف نے ان رہنماؤں کو پارٹی نہ چھوڑنے پر راضی کر لیا تھا مگر نواز شریف کے ممبئی حملوں سے متعلق متنازعہ بیان کے بعد ان اراکین نے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے حکمران جماعت ن لیگ چھوڑنے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے۔
متنازعہ بیان کے بعداب یہ اراکین بہت جلد تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خاں سے ملاقات کر کے تحریک انصاف میں باقاعدہ شمولیت اختیار کریں گے۔