لاہور: (دنیا نیوز) یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی رہنماء فوزیہ قصوری نے تحریک انصاف کو خیرباد کہہ کر پی ایس پی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔
فوزیہ قصوری کا کہنا تھا کہ 2013ء کے بعد پی ٹی آئی اپنے راستے سے ہٹ گئی ہے اور پارٹی کے لیے قربانی دینے والوں کو نظر انداز کیا گیا۔ ان کا اپنے استعفے میں مزید کہنا تھا کہ موجودہ صورت حال میں میرے لیے پارٹی کے حالیہ فیصلوں کا دفاع ممکن نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فوزیہ قصوری پاک سرزمین پارٹی میں شامل
پی ایس پی میں فوزیہ قصوری کی شمیولیت کے بعد ڈپٹی سپیکر سندھ اسمبلی اور رہنماء پی پی پی شہلا رضا نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ اطلاعات ہیں کہ پی ٹی آئی کی منحرف رہنماء فوزیہ قصوری پی ایس پی کے ٹکٹ پر کراچی سے عمران خان کیخلاف الیکشن لڑیں گی۔
News in the air is that Fouzia Qasuri is going to contest elections on PSP ticket against Imran Khan
— Syeda Shehla Raza (@SyedaShehlaRaza) May 24, 2018