اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی دارالحکومت میں نیوائیرپورٹ کے قریب بس پر فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہوگئے۔ مسافروں نے گولیاں چلانے کا الزام موٹر وے پولیس پر لگا دیا۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق سمگلرز نے بس کے اندر سے فائرنگ کی جس پر جوابی کارروائی کی گئی۔
اسلام آباد نیوائرپورٹ کے قریب فائرنگ نےخوف وہراس پھیلا دیا۔ فائرنگ رات گئے پشاور سے آنے والی بس پر ہوئی۔ مسافروں نے فائرنگ کا الزام موٹر وے پولیس پر لگا دیا۔ مسافروں کا کہنا ہے بس نہ روکنے پرفائرنگ کی گئی۔
واقعے پر موٹر وے پولیس کا موقف سامنے آگیا۔ ترجمان موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ مسافر بس میں اسمگل شدہ مال لے جایا جا رہا تھا۔ مخبری پر موٹروے ٹول پلازہ پر جھگڑا ہوا، بس روکنے کی کوشش میں مسلح افراد نے بس کے اندر سے فائرنگ کی جس سے 3 افراد زخمی ہوئے۔