فواد حسن فواد کا وزیراعظم ہاؤس سے تبادلہ، ڈی جی سول سروس اکیڈمی لاہور تعینات

Last Updated On 01 June,2018 03:41 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک نے فواد حسن فواد کی درخواست پرتبادلے کی منظوری دیدی، ان کی جگہ سہیل عامرمرزا کو بطور پرنسپل سیکریٹری وزیراعظم تعینات کیا گیا ہے۔

فواد حسن فواد سابق وزرائے اعظم نوازشریف اور شاہد خاقان کے پرنسپل سیکریٹری رہے، مسلم لیگ ن کی حکومت سبکدوش ہوتے ہی فواد حسن فواد نے اپنے تبادلے کیلئے درخواست دیدی جو نگران وزیراعظم نے منظور کرتے ہوئے انہیں ڈی جی سول سروس اکیڈمی لاہور تعینات کر دیا۔ نگران وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری کے فرائض سہیل عامر مرزا نبھائیں گے جو اس سے قبل وفاقی سیکریٹری مذہبی امور اور ایڈیشنل چیف سیکریٹری رہے۔