چیف جسٹس کا کراچی میں صفائی کی صورتحال پر اظہار اطمینان

Last Updated On 09 June,2018 11:30 am

کراچی: (دنیا نیوز) چیف جسٹس نے کراچی میں صفائی کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کر دیا۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کراچی میں صفائی دیکھ کر خوش ہوا، الحمد اللہ بہتری آئی ہے، یہ سارا کریڈٹ سندھ حکومت کا ہے۔

چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں کیس کی سماعت ہوئی۔ شہاب اوستو نے عدالت کو بتایا کہ 915 اسکیمز مکمل کرلیں، گز شتہ سال 3 ہزار سے زائد اسکیمز غیر فعال تھیں، سیوریج کی اسکیمز پر بھی پیش رفت ہوئی ہے، کراچی کو روزانہ 260 ملین گیلن پانی کی کمی کا سامنا ہے، آئندہ سماعت دسمبر تک شہر میں پانی کی یہ قلت ختم ہوجائے گی۔

چیف جسٹس نے میئر کراچی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا برسات آنے والی ہے، بند نالوں کا کیا ہوا، کراچی والے کیا سمجھتے ہیں کیا بہتری آئی، جس پر میئر کراچی وسیم اختر نے جواب واقعی بہتری آئی ہے، آپ بھی شاہراہ فیصل سے آئے ہوں گے، جلد ہی تمام نالے صاف کر دیئے جائیں گے۔