اسلام آباد: (دنیا نیوز) ایم کیو ایم پاکستان کے حقیقی وارث کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ تقریبا ڈیڑھ ماہ بعد کل فیصلہ سنائے گی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ پیر کے روز ایم کیو ایم کنونئیرشپ کا فیصلہ سنائے گی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے 17 اپریل کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
ڈاکٹر فاروق ستار نے 26 مارچ کے الیکشن کمیشن کے حکم کو چیلنج کر رکھا ہے۔ الیکشن کمیشن نے ایم کیو ایم کا کنوئینر خالد مقبول صدیقی کو قرار دیا تھا۔ خالد مقبول صدیقی کے وکیل بیرسٹر فروغ نسیم جبکہ ڈاکٹر فاروق ستار کی طرف سے بابر ستار ہیں۔