کراچی: (دنیا نیوز) چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمدکا کہنا ہے کہ وزیرِاعلیٰ سندھ اور خورشید شاہ کی جانب سے مہاجروں پر لعنت بھیجنا دراصل پی پی پی کی انتخابی مہم کی شروعات ہے۔
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں اپنی رہائشگاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے آفاق احمد کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے یہ سب ایک پلاننگ کے تحت کیا جا رہا ہے تا کہ انتخابات میں مہاجروں سے نفرت کی بنیاد پر سندھیوں سے ووٹ حاصل کیا جا سکے۔
چئیرمین مہاجر قومی موومنٹ کا کہنا تھا کہ صوبے کی بات کرنے پر وزیرِاعلیٰ کا مہاجروں کو گالی دینا ایسا ہی ہے جیسے انہوں بانی پیپلز پارٹی ذوالفقار علی بھٹو کو گالی دی کیونکہ سندھ کے شہری علاقوں میں رہنے والے مہاجروں اور سندھ کے سندھیوں کے درمیان تفرقہ اور امتیاز انہی کا پیدا کردہ ہے جس کے سبب صوبے کی آواز بلند ہوئی۔