چیف جسٹس کا خواجہ سرائوں کو شناختی کارڈ جاری نہ کرنیکا نوٹس

Last Updated On 17 June,2018 11:24 pm

لاہور (دنیا نیوز ) چیف جسٹس پاکستان نے خواجہ سراؤں کے شناختی کارڈ کے حصول کی شکایات کا ازخود نوٹس لے لیا، تمام اداروں کے متعلقہ حکام کو کل طلب کرلیا۔

خواجہ سراؤں کے شناختی کارڈ کے حصول کی شکایات کے ازخود نوٹس کی سماعت کل صبح 11 بجے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ہو گی۔ چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار کی سربراہی میں بینچ سماعت کرے گا۔

گذشتہ روز فاؤنٹین ہاؤس کے دورہ کے موقع پر خواجہ سراؤں نے چیف جسٹس سے شناختی کارڈ کے حصول کی مشکلات کے متعلق اپیل کی تھی جس پر چیف جسٹس نے ازخود نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکرٹری پنجاب اور اخوت فاؤنڈیشن کے ڈاکٹر امجد ثاقب کو کل طلب کرلیا ہے۔