سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں آج لاپتہ افراد سمیت اہم کیسز کی سماعت

Last Updated On 24 June,2018 12:31 pm

کراچی: (دنیا نیوز) چیف جسٹس آف پاکستان سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں آج چھٹی کے روز بھی اہم مقدمات سنیں گے۔ لاپتہ افراد کے اہل خانہ بڑی تعداد میں عدالت کے سامنے جمع ہو گئے۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں آج اہم کیسز کی سماعت ہو رہی ہے، آئی جی سندھ، حساس اداروں کے اعلی افسران سمیت سیکٹری داخلہ کو پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔ کراچی رجسٹری کے باہر لاپتہ افراد کے اہل خانہ اپنے پیاروں کی تصاویر اٹھائے جمع ہیں۔