پاکستان نے مقامی وسائل سے سیٹلائٹ تیار کرلیا

Last Updated On 25 June,2018 09:39 am

اسلام آباد:(روزنامہ دنیا ) ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ پاکستان نے مقامی وسائل سے پاک ٹیس ون سیٹلائٹ تیار کر لیا ہے جو آئندہ ماہ جولائی میں خلا میں چھوڑا جائے گا۔

دفترِخارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیٹلائٹ کا وزن 285 کلوگرام ہے جو ریموٹ سینسنگ کیلئے استعمال ہوگا، سیٹلائٹ زمین کے جغرافیہ، موسم، ماحول اور سائنسی تحقیق میں معاون ثابت ہوگا۔ ترجمان کے مطابق سیٹلائٹ 610 کلومیٹرکی بلندی پر مدارمیں چکر لگائے گا۔