فیصل آباد: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ شاہانہ زندگی گزارنے والے طلال چودھری اثاثوں میں غریب نکلے۔
الیکشن کمیشن میں جمع کرائی گئی تفصیل کے مطابق، طلال چودھری کا ذاتی گھر ہے اور نہ ہی گاڑی، سابق وزیر مملکت صرف 50 لاکھ روپے اثاثوں کے مالک ہیں۔ 29 کنال زرعی اراضی، انشورنس کی مالیت ساڑھے 7 لاکھ روپے ہے۔
طلال چودھری کے پاس نقد رقم 33 لاکھ 67 ہزار روپے ہے، 4 کنال پر مشتمل گھر بھی اہلیہ کےنام ہے، جبکہ طلال چودھری کی اہلیہ 200 تولہ طلائی زیورات اور بوتیک کی مالکن ہیں، سابق وزیر مملکت نے بینک سے 50 لاکھ قرض لے کر کاروبار شروع کیا۔