فیصل آباد: (دنیا نیوز) الیکشن اپیلٹ ٹربیونل میں اپیلوں پر فیصلے کرنے کا آج آخری روز، لاہورہائیکورٹ کے 8 ججز پر مشتمل الیکشن اپلیٹ ٹربیونل تمام اپیلوں پر فیصلے کر دیں گے۔
اسلام آباد: (دنیا نیوز) عام انتخابات 2018 کے لئے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات کے فیصلوں کا آج آخری دن ہے، لاہورہائیکورٹ کے 8 ججز پر مشتمل الیکشن اپلیٹ ٹربیونل تمام اپیلوں پر فیصلے کر دیں گے۔ 29 جون کو امیدواروں کی حتمی فہرست شائع کر دی جائے گی جبکہ 30 جون کو انتخابی نشانات الاٹ کر دیئے جائیں گے۔
دوسری جانب نون لیگ کو ایک اور دھچکا لگا ہے، الیکشن ٹریبونل نے پی پی 117 فیصل آباد سے عمران شیر علی کو انتخاب میں حصہ لینے کیلئے نااہل قرار دے دیا۔ جسٹس علی اکبر قریشی نے شہری نفیس کی اپیل پر فیصلہ سنایا۔ ریٹرنگ افسر نے عمران شیر علی کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا۔
درخواستگزار نے موقف اختیار کیا کہ عمران شیر علی نے اثاثے چھپائے، انہوں نے مختلف بنکوں سے قرض لیا لیکن واپس نہیں کیا، عدالت سے استدعا ہے عمران شیر علی بنک ڈیفالٹر ہے، انہیں نااہل قرار دیا جائے۔
ادھر حافظ آباد سے سائرہ افضل تاڑر کے خلاف اپیل مسترد، این اے 75 ڈسکہ سے اعجاز چیمہ کو بھی الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی جبہہ این اے 81 گوجرانوالہ سے مولانا اشرف آصف جلالی کی چھٹی ہوگئی۔