راجن پور: تیز رفتار مسافر بس الٹ گئی، 4 افراد جاں بحق، 40 زخمی

Last Updated On 28 June,2018 02:21 pm

راجن پور: (دنیا نیوز) راجن پورمیں انڈس ہائی وے پر مسافر بس الٹ گئی، حادثے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 40 زخمی ہوگئے۔

پشاور سے کراچی جانے والی مسافر کوچ انڈس ہائی وے پر جامپور بوائز کالج کے مقام پر الٹ گئی جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 40 زخمی ہوگۓ۔ زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال جامپور منتقل کر دیا گیا جبکہ 16 زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ڈی جی خان ہسپتال ریفر کیا گیا ہے۔

 حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ہے۔ کوچ میں اکثر مسافر مزدور طبقہ سے تعلق رکھتے ہیں جو عید کی چھٹیاں منا کر اب مزدوری کے لیے دوبارہ کراچی جا رہے تھے، مسافروں کا تعلق شمالی علاقہ جات سے ہے۔