اسلام آباد: (دنیا نیوز) احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف اور مریم نواز کا آج حاضری سے استثنیٰ منظور کر لیا۔ عدالت نے 7 روز کی درخواست پر کلثوم نواز کی نئی میڈیکل رپورٹ جمع کرانے کا حکم دے دیا۔
اسلام آباد احتساب عدالت میں نواز شریف انکی فیملی کے خلاف نیب کی جانب سے دائر ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت جج محمد بشیر کر رہے ہیں۔ مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کے وکیل امجد پرویز کے حتمیٰ دلائل جاری ہے۔ سماعت شروع ہوئی تو مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کے وکیل امجد پرویز نے اپنے حتمیٰ دلائل شروع کئے، امجد پرویز کا عدالت کو بتانا تھا کہ میں کوشش کروں کا کہ جلد اپنے حتمی دلائل مکمل کر لوں، خواجہ صاحب کی طرح میں 7 دن نہیں لوں گا، تین سے چار دن تک اپنے حتمی دلائل مکمل کر لوں گا۔
امجد پرویز کا کہنا تھا کہ خواجہ حارث نے یہ نہیں بتایا ہو گا کہ 20 اپریل 2017 کے آڈر میں مریم اور صفدر کا نام نہیں ہے، جس پر جج محمد بشیر کا کہنا تھا کہ نہیں انہوں نے ایسا کچھ نہیں کہا۔ جس پر پرویز امجد کا کہنا تھا کہ ان کی بحث تو یہی رہی ہو گی کہ بی وی آئی میں میرے موکل کا نام نہیں، ہمارا نام ہے، وکیل امجد پرویز کا کہنا تھا کہ میرا کیس ان سے بہتر ہے، جس پر نیب پراسیکیوٹر سردار مظفر کا کہنا سب سے بہتر کیس پراسیکیوشن کا ہے۔
وکیل امجد پرویز کا اپنے حتمیٰ دلائل میں کہنا تھا کہ جے آئی ٹی کو ایکسپرٹس اینگیج کرنے کا اختیار تھا، سولسٹر نہیں، سماعت میں آدھے گھنٹے کا وقفہ کر دیا گیا۔