لاہور: (دنیا نیوز) نیب نے صاف پانی سکینڈؒل کیس میں سابق صوبائی وزیرِ خزانہ عائشہ غوث پاشا کو طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) نے صاف پانی کمپنی سکینڈل مسلم.لیگ ن کی رہنماء سابق صوبائی وزیر خزانہ عائشہ غوث پاشا کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سے قبل صاف پانی کمپنی سکینڈؒ میں سابق وزیرِاعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف، ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز شریف اور داماد علی عمران یوسف سمیت دیگر افراد کو بھی طلب کیا جا چکا ہے۔