پنجاب میں 29 جون سے 28 جولائی تک دفعہ 144 کا نفاذ

Last Updated On 30 June,2018 11:37 am

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی، 29 جون سے 28 جولائی تک وال چاکنگ، اسلحے کی نمائش، لاؤڈ سپیکر کے غیر ضروری استعمال اور پٹاخے چلانے پر پابندی ہو گی۔

پنجاب میں 29 جون سے 28 جولائی تک دفعہ 144 کا نفاذ کر دیا گیا ہے۔ دفعہ 144 کے تحت وال چاکنگ، اسلحے کی نمائش، لاؤڈ اسپیکر کے غیر ضروری استعمال، پٹاخے چلانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

پولنگ اسٹیشنز پر 5 سے زائد افراد کے اکٹھے ہونے پر پابندی ہو گی اور الیکشن آفس کے باہر جشن بھی نہیں منایا جا سکے گا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کارروائی کی جائے گی۔