پنجاب کے سکولوں میں اساتذہ کی بھرتیوں کی منظوری

Last Updated On 29 June,2018 06:47 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب کے سکولوں میں ایک ہزار ایک سو آٹھ اساتذہ کی بھرتیوں کی منظوری دیدی گئی، محکمہ سکولز نے سمری پبلک سروس کمیشن کو بھجوا دی۔

محکمہ سکولز پنجاب نے اساتذہ کی 1108 خالی آسامیوں پر بھرتیاں کرنے کی منظوری دیتے ہوئے سمری پنجاب پبلک سروس کمیشن کو بھجوا دی ہے۔ اٹھانوے سینئر ہیڈ ماسٹر مرد اور 95 خاتون سینئر ہیڈ مسٹریس بھرتی کی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق 116 سینئر سبجیکٹ سپیشلسٹ مرد، جبکہ 189 خواتین بھرتی کی جائیں گی۔ 125 ہیڈ ماسٹرز مرد جبکہ 149 خواتین ہیڈ مسٹریس بھرتی کی جائیں گی۔ 164 سبجیکٹ سپیشلسٹ مرد جبکہ 172 خواتین بھرتی کی جائیں گی۔