لاہور میں مکان کی چھت گر گئی، ایک شخص جاں بحق، 2 بچوں کو نکال لیا گیا

Last Updated On 04 August,2018 11:47 am

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور کے علاقے نشاط کالونی میں مکان کی چھت گر گئی، ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ ملبے تلے 2 بچے دب گئے جنہیں ریسکیو اہلکاروں نے نکال لیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق نشاط کالونی کے علاقے میں بوسیدہ مکان کی چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دو بچوں کو نکال لیا گیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچی اور آپریشن شروع کیا تو ملبے تلے دبے دو بچوں کو نکال لیا جن میں سے ایک کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ دوسرے کو موقع پر ہی طبی امداد فراہم کر دی۔