لاہور: (دنیا نیوز) لاہورمیں پیکو روڈ کے مکینوں کا بجلی اور پانی کی طویل بندش کے خلاف احتجاج، ٹائروں کو آگ لگا کر سڑک بلاک کر دی۔
پیکو روڈ کے رہائشی مردو خواتین کی بڑی تعداد صبح سویرے احتجاج کرتے ہوئے پیکور روڈ پر آگئی۔ مظاہرین نے ٹائروں کو آگ لگا کر سڑک کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ دو دن سے علاقے میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ ہے جس کے باعث پانی بھی بند ہو گیا ہے۔
روز مرہ معمولات زندگی کیلئے شہریوں کو شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ لیسکو دفاتر میں بھی کوئی شنوائی نہیں ہو رہی، اس سے قبل علی الصبح فیروز پورروڈ پر بھی مظاہرین نے لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج کیا۔