تربت: مین بازار کے قریب دستی بم حملہ، 2 افراد زخمی

Last Updated On 26 August,2018 05:07 pm

تربت: (دنیا نیوز) بلوچستان کے علاقے تربت کے مین بازار میں دستی بم حملے میں 2 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

ذرائع کے مطابق تربت کے مین بازار میں معمول کی گہما گہمی اور چہل پہل جاری تھی کہ اچانک موٹر سائیکل پر سوار دو نامعلوم افراد دستی بم پھینک کر فرار ہو گئے۔

دھماکے میں دو افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جنھیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ دہشتگردی واقعے کی اطلا ملتے ہی سیکیورٹی فورسز کے اہلکار موقع پر پہنچے اور علاقے کو اپنے گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔
 

Advertisement