نیویارک: (دنیا نیوز)اقوام متحدہ میں پاکستان کی مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ طالبان اور افغان حکومت کے سیز فائر سے امید ہوئی ہے، افغانستان کی طویل جنگ کا مذاکرات کے ذریعےخاتمہ ممکن ہے، داعش، ٹی ٹی پی سے افغانستان، ہمسایوں اور دنیا کو خطرہ ہے۔
اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے افغانستان کی صورتحال پر خطاب کرت ہوئے کہا طالبان اور افغان حکومت کے سیز فائر سے امید ہوئی ہے، افغانستان کی طویل جنگ کا مذاکرات کے ذریعے خاتمہ ممکن ہے۔ انہوں نے کہا لچک نہ دکھائی گئی تو سیاسی حل کیلیے سنجیدہ مذاکرات التوا کا شکار ہوسکتے ہیں۔
ملیحہ لودھی نے کہا امن واستحکام کیلیے افغانستان پاکستان ایکشن پلان جامع مذاکرات کیلیےفریم ورک ہے، پاکستان اور افغانستان کی تقدیریں آپس میں جڑی ہوئی ہیں۔