لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے ٹریفک وارڈنز کی جانب سے صحافی کی ویڈیو بنانے کے معاملے پر نوٹس لے لیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی نے وارڈنز کی جانب سے صحافی کی وڈیو بنانے کے معاملے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ وارڈنز کا کام صرف چالان کرنا ہے، ویڈیو بنانا نہیں ہے، وارڈنز کی فوج ظفر موج خوش گپیوں میں مصروف رہتی ہے۔
جسٹس علی اکبر قریشی نے استفسار کیا کہ جب صحافی نے کہہ دیا کہ اس کا چالان کریں پھر ویڈیو کیوں بنائی گئی ؟ عدالت نے صحافیوں اور شہریوں کی ویڈیو اور تصاویر بنانے پر پابندی عائد کرتے ہوئے چیف ٹریفک افسر کو بدھ کو طلب کر لیا۔