سانحہ بارہ مئی کی تحقیقات: چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جے آئی ٹی کیلئے نگراں جج مقرر

Last Updated On 04 October,2018 12:34 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سانحہ بارہ مئی کی دوباری انکوائری کے معاملے پر چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے جے آئی ٹی کیلئے نگراں جج مقرر کر دیا، جسٹس صلاح الدین پہنور جے آئی ٹی کی نگرانی کریں گے، ایڈیشنل آئی جی کراچی امیر شیخ جے آئی ٹی کے سربراہ ہوں گے۔

چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے جے آئی ٹی کی نگرانی کیلئے جسٹس صلاح الدین پہنور کو نگران جج مقرر کر دیا، سانحہ بارہ مئی کے مقدمات اے کلاس میں کیوں اور کیسے ہوئے، واقعہ کے پیچھے ماسٹر مائنڈ کون تھا اور کونسے مقدمات درج نہیں ہوئے، جائزہ لیکر رپورٹ نگران جج کے سامنے پیش کی جائے۔

جے آئی ٹی کا سربراہ ہر پندرہ دن کے بعد جسٹس صلاح الدین پہنور کو پیش رفت سے آگاہ کریں گے، حکومت سندھ 28 ستمبر کو جے آئی ٹی کی تشکیل کا نوٹیفیکیشن جاری کر چکی ہے، جس کا سربراہ ایڈیشنل آئی جی کراچی امیر شیخ ہوگے۔