ملتان: (دنیا نیوز) ملتان میں ضلعی انتظامیہ کا تجاوزات کیخلاف آپریشن چوتھے روز بھی جاری ہے، گول باغ، گلگشت، بوسن روڈ، گردیزی مارکیٹ کے علاقوں میں آپریشن کے دوران سینکڑوں تھڑے اور تجاوزات مسمار کر دیں گئیں۔
ملتان میں تجاوزات کیخلاف آپریشن چوتھے روز بھی جاری ہے، ضلعی انتظامیہ نے گول باغ، گلگشت، گردیزی مارکیٹ اور بوسن روڈ کے علاقے میں کاروائی کرتے ہوئے سینکڑوں تجاوزات ختم کر دیں۔
ضلعی انتظامیہ کے ملازمین اور پولیس کو تجاوزات کیخلاف آپریشن کے دوران تاجروں کی جانب سے مزاحمت کا بھی سامنا کرنا پڑا، ضلعی انتظامیہ کے مطابق شہر میں تجاوزات اور قبضہ مافیا کیخلاف آپریشن کلین اپ بلا تفریق جاری رہے گا، تاہم آپریشن کے دوران ایک ماہ کے اندر شہر میں قائم غیر قانونی پلازے، دوکانیں اور مکانات بھی گرائے جائیں گے۔