لاہور: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ پاکستان میں زینب قتل کیس کے مجرم کی سزائے موت پر عملدرآمد نہ کرنے پر چیف جسٹس پاکستان نے ازخودنوٹس لے لیا اور رجسٹرار سپریم کورٹ کو مجرم کی سزا پر عملدرآمد رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
چیف جسٹس ثاقب نثارکی سربراہی میں دورکنی بنچ نے زینب قتل کیس کے مجرم کی سزائے پر عملدرآمد نہ کرنے پر درخواست کی سماعت ہوئی،چیف جسٹس پاکستان نے استفسار کیا کہ مجرم عمران علی کی سزاپرعملدرآمد کیوں نہیں کیاگیا؟خاتون وکیل نے بتایا کہ مجرم کی رحم کی اپیل وزارت داخلہ نے صدرمملکت کوبھجوادی۔عدالت نے رجسٹرارسپریم کورٹ کومجرم کی سزاپرعملدرآمدرپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیااور رجسٹرار سپریم کورٹ کو مجرم کی سزا پر عملدرآمد رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔