لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب حکومت نے شہباز شریف کی گرفتاری پر پنجاب اسمبلی کا فوری اجلاس بلانے کا مطالبہ مسترد کر دیا، اجلاس 16 اکتوبر کو ہی ہوگا۔
وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی ریکوزیشن پر پنجاب اسمبلی کا اجلاس پہلے ہی منعقد ہوچکا ہے، پنجاب اسمبلی کا اجلاس شیڈول کے مطابق 16 اکتوبر کو ہی ہوگا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ن لیگ کے مطالبے پر فی الفور اسمبلی اجلاس نہیں بلاسکتے۔
فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ریکوزیشن کے تحت اسمبلی کا اجلاس 14 روز میں طلب کرنا قانونی تقاضا ہے، شیڈول کے مطابق پنجاب اسمبلی کا بجٹ اجلاس پہلے ہی 16 اکتوبر کو طلب کر لیا گیا ہے۔