اسلام آباد: (دنیا نیوز) مسلم لیگ (ن) نے پنجاب اسمبلی اور قومی اسمبلی کے دروازوں پر اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس طلب کرلئے ہیں۔
قومی اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس سابق سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی جانب سے طلب کیا گیا، اجلاس جمعرات کی سہ پہر 3 بجے گیٹ نمبر 1 پر ہوگا۔ اجلاس میں قومی اسمبلی و سینیٹ کے اپوزیشن کے ارکان شریک ہوں گے جس میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کیا جائے گا۔
سابق سپیکر ایاز صادق نے سید خورشید شاہ سے رابطہ کر کے پیپلزپارٹی کو شرکت کی دعوت دی ہے جس پر پی پی ارکان کی بھی شرکت کا امکان ہے۔ پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز شریف نے اپوزیشن ارکان کا احتجاجی اجلاس آج 3 بجے طلب کر لیا ہے۔ اجلاس کی صدارت رانا محمد اقبال کرینگے۔