سیالکوٹ: (دنیا نیوز) سیالکوٹ کے شہری کے نام کروڑوں کی ٹرانزیکشن کا انکشاف ہوا ہے، شہری دبئی میں محنت مزدوری کرتا تھا۔
سیالکوٹ کے شہری مذاکر شاہ کے اکاؤنٹس سے کروڑوں روپے ٹرانزکشن کا انکشاف ہوا ہے، شہری بنک میں اکاونٹ کھلوانے گیا تو پتا چلا کہ لاہور میں اس کے نام سے پہلے ہی اکاونٹ چل رہا ہے، بنک سے اسٹیٹمنٹ حاصل کی تو معلوم ہوا کہ لاہور میں موجود اکاؤنٹ سے کروڑوں روپے کی ٹرانزکشن ہوئی ہے۔
75 صفات پر مبنی بنک اسٹیٹمنٹ پر 7 کروڑ 44 لاکھ 76 ہزار 322 روپے کی ٹرانزکشن ہوئی ہے، بنک نے شہری کے اکاونٹ کے غلط استعمال کا تصدیقی لیٹر جاری کر دیا۔ اکائونٹ میں سوات، منگورہ اور کراچی سے رقوم منتقل کی گئی ہیں۔ خدشہ ہے کہ اکاونٹ دہشت گردی کے لئے استعمال نہ کیا گیا ہو۔
اکاونٹ 7 جولائی 2013 میں اوپن کیا گیا جبکہ 22 اکتوبر 2014 کو بند کر دیا گیا۔ متاثرہ شخص کا کہنا ہے کہ چار مہینے سے ایف آئی اے کو درخواست دینے کے باوجود کارروئی عمل میں نہیں آئی، اکاؤنٹ کے متعلق علم نہیں، حکام سے درخواست ہے کہ اکاؤنٹ جلد بند کیا جائے۔