اسلام آباد: ( روزنامہ دنیا ) پاکستان پیپلزپارٹی نے منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری سمیت اہم رہنماؤں کی ممکنہ گرفتاری کیخلاف وفاق سمیت سندھ میں بھرپور احتجاج کی حکمت عملی پر غور شروع کر دیا، جبکہ 31 اکتوبر کو متوقع آل پارٹیز کانفرنس میں بھی اس معاملے کو ایجنڈے میں شامل کرنے کیلئے رابطے کئے جائیں گے۔
آصف زرداری کی طرف سے حکومت کیخلاف قرارداد لانے کے اعلان کے بعد کسی بھی انتقامی کارروائی پر سینیٹ، قومی ا سمبلی اور خصوصاً سندھ اسمبلی میں بھرپور احتجاج کی حکمت عملی طے کرتے ہوئے تمام صوبائی وضلعی تنظیمی عہدیداروں کو تیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کی قیادت کی مبینہ گرفتاری پر پارٹی کے اہم رہنما ؤں کو اپوزیشن جماعتوں مسلم لیگ (ن )،اے این پی اور جے یو آئی (ف) سے رابطوں کا ٹاسک دیا جا رہا ہے۔