نیب کا شہباز شریف کو عدالت میں پیش کرنے کا فیصلہ

Last Updated On 28 October,2018 10:52 pm

لاہور: (دنیا نیوز) قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کو جسمانی ریمانڈ ختم ہونے سے ایک دن قبل ہی عدالت میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دنیا نیوز ذرائع کے مطابق شہباز شریف کا جسمانی ریمانڈ 30 اکتوبر کو ختم ہونا تھا لیکن داتا صاحبؒ کے عرس کی تعطیل کے باعث انھیں پیر کو ہی احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

نیب ذرائع کے مطابق شہباز شریف کے مجموعی طور پر 14 روزہ جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی درخواست کی جائے گی جبکہ ان کا ایک روز راہداری ریمانڈ بھی لیا جائے گا۔ نیب کا کہنا ہے کہ شہباز شریف سے آشیانہ ہاؤسنگ سکینڈل سے متعلق مزید تفتیش درکار ہے۔