پاک چائنہ بس سروس شروع کرنے کا فیصلہ

Last Updated On 29 October,2018 07:40 pm

لاہور: (دنیا نیوز) بس سروس لاہور سے کاشغر کے درمیان شروع ہو گی۔

بس دو دن میں لاہور سے براستہ خنجراب سرحد چائنہ جائے گی۔ بس سروس کا نام سی پیک پسینجر بس سروس رکھا گیا۔

بس سروس اگلے ماہ کے آخر یا دسمبر کے پہلے ہفتے سے شروع کر دی جائے گی۔ بس کے پاکستانی مسافروں کو چین کا ویزہ اور ریٹرن ٹکٹ اپنے پاس رکھنا ہو گا۔

لاہور سے کاشغر اور کاشغر سے لاہور کا کرایہ 23000روپے ہو گا۔ یک طرفہ کرایہ 13000روپے مقرر کیا گیا ہے۔ بسوں پر شجاع ایکسپریس کا لوگو ہو گا۔ بس مسافروں کو تین وقت کا کھانا اور چائے بھی سرو کی جائے گی۔ خنجراب بارڈر پر رات ٹھہرانے کا انتظام بھی کیا جائے گا۔