اسلام آباد: (دنیا نیوز) نجکاری کمیشن بورڈ نے سرکاری اداروں کی نجکاری کا فیصلہ کرتے ہوئے پانچ سالہ نجکاری پلان کی منظوری دیدی ہے۔
دنیا نیوز ذرائع کے مطابق نجکاری کمیشن بورڈ نے پانچ سالہ نجکاری پلان کی منظوری دیدی ہے، پہلے مرحلے میں 15 سے 20 سرکاری اداروں کی نجکاری کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق فہرست کل کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کے اجلاس میں پیش کی جائے گی، ان اداروں کی پہلے نجکاری ہو گی جن کے ریٹ زیادہ ملیں گے۔
وفاقی وزیر نجکاری میاں محمد سومرو نے کہا ہے کہ ملازمین کو بے روزگار نہیں کیا جائے گا، ایس ایم ای بینک اور فرسٹ ویمن بینک نجکاری کی اولین فہرست میں شامل ہیں تاہم پی آئی اے اور سٹیل ملز کی نجکاری موخر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔