ارکان کی غیر حاضری، قوم اسمبلی کا اجلاس پر تک ملتوی

Last Updated On 02 November,2018 09:07 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) قومی اسمبلی میں ارکان غیر حاضر، اجلاس کورم پورا نہ ہونے پر ملتوی کر دیا گیا، اپوزیشن حکومتی بینچوں سے کورم کی نشاندہی کرنے اور اجلاس ملتوی کرنے پر ناراض ہو گئی، شاہدخاقان عباسی نے کہا حکومت حقائق سے فرار چاہتی ہے۔

قومی اسمبلی کااجلاس شروع ہوتے ہی کورم پورا نہ ہونے پر پیر تک ملتوی کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ملکی حالات پر حکومت متفقہ قرارداد لانا چاہتی تھی، اجلاس سے پہلے اپوزیشن نے حکومتی وفد کے ساتھ ملاقات سے انکار کر دیا، حکومتی بینچوں نے کورم کی نشاندہی کی جس پر سپیکر نے اجلاس ملتوی کر دیا۔

اپوزیشن نے اعتراض کیا کہ حاضری حکومت کی ذ٘مہ داری تھی، پھر اتحادیوں نے کورم کی نشاندہی کیوں کی؟ شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ ن لیگ والے مذاکرات کیلئے وقت نہیں دے رہے تھے۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ حکومت نے خود کورم توڑا، ایساواقعہ آج سے پہلے کبھی نہیں ہوا۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا شہباز شریف کے خطاب کو سبوثاژ کرنے کیلئے حکومت نے اجلاس ملتوی کیا۔ اپوزیشن کا کہنا ہے کہ حکومت کے ایسے اقدام جمہوریت کے منافی ہیں۔