کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودہری کی ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کے ترقیاتی منصوبوں سے کراچی کے انفرااسٹرکچر میں بہتری آئے گی جبکہ فواد چودہری نے کہا کہ وفاقی حکومت پورے ملک کی یکساں ترقی کے وژن پر گامزن ہے۔
کراچی گورنر ہاوس میں عمران اسماعیل اور وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودہری کی ملاقات ہوئی جس میں سرمایہ کاری کے سازگار ماحول، وفاقی حکومت کے ترقیاتی منصوبوں اور دیگر امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ کراچی ملک کا معاشی حب ہے، وفاقی حکومت کے ترقیاتی منصوبوں سے کراچی کا انفرااسٹرکچر بہتر ہوگا۔
اس موقع پر وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودہری نے کہا کہ وفاقی حکومت پورے ملک کی یکساں ترقی کے وژن پر گامزن ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کا نیا پاکستان بنانے کا خواب ضرور شرمندہ تعبیر ہوگا۔