فیصل آباد: (دنیا نیوز) فیصل آباد میں فیسکو کا دہرا معیار، 2 ماہ کی عدم ادائیگی پر عام شہریوں کے بجلی کنکشن منقطع کرنے والے فیسکو کے متعدد سرکاری محکمے کروڑوں کے نادہندہ نکلے لیکن کسی کے بجلی کے کنکشن منقطع نہیں کئے گئے۔
فیصل آباد میں 9 سرکاری محکموں کے ذمہ فیسکو کے 35 کروڑ روپے واجب الادا ہیں، سب سے زیادہ سرگودھا ٹی ایم 9 کروڑ 20 لاکھ جبکہ ریجن بھر کے سرکاری ہسپتال 4 کروڑ 30 لاکھ روپے کے نادہندہ ہیں۔
پنجاب پبلک ہیلتھ کے ذمہ بجلی بل 6 کروڑ 70 لاکھ روپے ہے، اس کے علاوہ پولیس کا محکمہ بھی 2 کروڑ 60 لاکھ روپے کا نادہندہ ہے۔ ترجمان فیسکو کہتے ہیں کہ نادہندہ محکموں کے خلاف کاروائی کا فیصلہ کر لیا ہے۔
سرکاری محکموں کو سالہا سال سے کروڑوں کی عدم ادائیگی پر بھی کھلی چھوٹ دینے اور عام شہریوں کے 2 ماہ بعد ہی بجلی کے کنکشن کاٹنے پر شہری فیسکو انتظامیہ سے نالاں ہیں۔