اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے قرض لینے کی جلدی نہیں، حکومت نے متبادل انتظام کر لیا ہے۔
قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کی صدارت میں ہوا۔ اپوزیشن کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ ہم آئی ایم ایف سے قرضہ پہلے سے لیے ہوئے قرضوں کا سود واپس دینے کیلئے لے رہے ہیں، قرضہ آئی ایم ایف کی شرائط پر نہیں بلکہ قومی مفادات کو سامنے رکھ کر لیں گے اور اس معاملے پر ایوان کو اعتماد میں لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں کوئی جلدی نہیں ہے، دوست ممالک سے متبادل بندوبست کر لیا ہے
وزیر مملکت مراد سعید نے ایوان کو بتایا کہ وزیراعظم ستائیس نومبر کو زرعی پالیسی کا اعلان کریں گے، انہوں نے کہا کہ کہا کہ جس نے ملک لوٹا ہے انہیں نہیں چھوڑیں گے۔