پاکپتن دربار اراضی کیس، نواز شریف کا سپریم کورٹ پیش ہونے کا فیصلہ

Last Updated On 03 December,2018 02:39 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سابق وزیراعظم نواز شریف نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ پاکپتن دربار اراضی کیس میں کل سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے۔ عدالت نے دربار کی زمین پر دکانوں کی تعمیر سے متعلق کیس میں نواز شریف کو چار دسمبر کو طلب کیا تھا۔

دنیا نیوز ذرائع کے مطابق پاکپتن دربار اراضی کیس میں سابق وزیراعظم نواز شریف منگل کو صبح 9 بجے چیف جسٹس ثاقب نثار کی عدالت میں پیش ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف عدالتِ عظمیٰ کے سامنے پاکپتن اراضی کیس میں اپنا موقف بیان کریں گے۔ نواز شریف نے سپریم کورٹ پیش ہونے کا فیصلہ اپنی قانونی ٹیم سے مشاورت کے بعد کیا۔

گزشتہ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے پاکپتن میں دربار کی اراضی پر دکانوں کی تعمیر سے متعلق کیس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو چار دسمبر کو طلب کیا تھا۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے تھے کہ نواز شریف خود آ کر وضاحت کریں کہ انہوں نے اراضی واپسی کا نوٹیفیکیشن کیوں واپس لیا؟