مسیحی برادری کی کرسمس کیلئے تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں

Last Updated On 23 December,2018 04:03 pm

فیصل آباد: (روزنامہ دنیا) فیصل آباد میں کرسمس کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں، کرسچین کالونی میں گھروں کو سجانے کے ساتھ ساتھ مسیحی برادری کرسمس ٹری بھی سجانے میں مصروف ہے۔

مسیحی برادری کی جانب سے کرسمس کا تہوار منانے کی بھرپور تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے، خواتین کہتی ہیں کہ کرسمس کو بھرپور انداز میں منانے کے لیے ملبوسات تیار کروا لئے اور جیولری بھی خرید لی ہے۔ کرسمس کے روز مہمانوں کے آنے جانے سمیت کھابے اڑانے کی پلاننگ بھی کر چکے ہیں۔

کرسمس کے تہوار پر مسیحی برادری بڑی تعداد میں بیرون ملک سے پاکستان آتی ہے جبکہ روزانہ کی بنیاد پردعائیہ تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔