کراچی: (روزنامہ دنیا) سندھ حکومت کی جانب سے بے نظیر بھٹو کی برسی پر عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما بے نظیر بھٹو کی برسی پر سندھ بھر میں عام تعطیل کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 27 دسمبر کے حوالے مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق پارٹی کی مرکزی قیادت گڑھی خدا بخش میں بے نظیر کی آخری آرام گاہ پر حاضری دے گی جس کے بعد مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا جس سے شریک چیرمین آصف زرداری، چیرمین بلاول بھٹو زرداری سمیت مرکزی قیادت خطاب کرے گی۔