اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب کا کسی گروہ، سیاست یا سیاسی جماعت سے تعلق نہیں، میگا کرپشن کے مقدمات 10 ماہ میں منطقی انجام تک پہنچائیں گے، منی لانڈرنگ کے ذریعے بیرون ملک بھیجی گئی رقوم واپس لائیں گے۔
چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا ہے کہ ہمارا تعلق صرف پاکستان سے ہے، بدعنوانی دیمک سے بڑا ناسور ہے، منی لانڈرنگ سے بیرون ملک بھیجی گئی رقوم واپس لائی جائیں گی جبکہ اشتہاری اور مفرور ملزمان کی گرفتاری کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
چیئرمین نیب نے کہا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران 503 افراد کو گرفتار جبکہ 440 افراد کے خلاف بدعنوانی کے ریفرنس عدالتوں میں دائر کیے گئے۔ 1713 شکایات کی جانچ پڑتال، 877 انکوائریاں اور 227 انوسٹی گیشنز کی منظوری دی گئی۔