نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد کی آج پاکستان آمد

Last Updated On 15 January,2019 11:13 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) امریکی صدر کے نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد آج پاکستان پہنچیں گے۔

ذرائع کے مطابق زلمےخلیل زاد 19 جنوری تک پاکستان میں رہیں گے، اس دوران وہ اعلیٰ سول و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلس بھی زلمے خلیل زاد کے ہمراہ ہونگی۔

امریکی نمائندہ خصوصی وفود کی سطح پر دفتر خارجہ میں مذاکرات بھی کریں گے، زلمے خلیل زاد کے دورے کا مقصد افغانستان سے فوجی انخلا، افغان طالبان سے بات چیت اور افغان امن عمل سے متعلق مشاورت ہے۔