کرتارپور راہداری معاہدے کا ڈرافٹ بھارتی حکومت کے حوالے

Last Updated On 21 January,2019 07:40 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومت پاکستان نے کرتارپور راہداری معاہدے کا ڈرافٹ بھارتی حکومت کے حوالے کر دیا، معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے بھارت بھی اپنا وفد پاکستان بھیجنے کا مطالبہ

حکومت پاکستان نے کرتارپور راہداری معاہدے کا ڈرافٹ بھارتی حکومت کے حوالے کر دیا، ڈرافٹ پاکستان میں مقیم بھارتی ہائی کمشنر کے حوالے کیا گیا۔ پاکستان کی جانب سے ڈی جی جنوبی ایشیا اور سارک ڈاکٹر فیصل کو معاملے پر فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے۔

بھارتی حکومت سے بھی فوکل پرسن مقرر کرنے کی درخواست کی گئی ہے اور معاہدے کو حتمیٰ شکل دینے کے لیے وفد پاکستان بھیجنے کا کہا ہے۔ دفتر خارجہ کے مطابق سکھ برادری کی درخواست پر 28 نومبر کو وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کرتارپور راہداری کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔

دفتر خارجہ ک کہنا ہے کہ پاکستان خطے میں امن واستحکام لانے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔