دوحہ: (دنیا نیوز) شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے نواز شریف کو اللہ تعالیٰ صحت عطا فرمائے، مگر احتساب کا عمل جاری رہنا چاہیے، احتساب کے عمل کو کوئی بھی نہیں روک سکتا۔
وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا آنیوالے دن پاکستان کیلئے بڑی خوشخبریاں لا رہے ہیں، جب حکومت میں آئے تو کئی ممالک سے تعلقات خراب تھے، آکر بحال کئے۔ انہوں نے کہا پاکستان اور قطر کے مابین آج تاریخ معاہدے ہوں گے، پاکستان میں احتساب کا عمل جاری رہے گا اور یہ ملک کی ترقی کے لئے بہت ضروری ہے۔