بھارتی میڈیا پر دکھائی گئی نام نہاد حملے کی ویڈیو 3سال پرانی نکلی

Last Updated On 26 February,2019 06:06 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) سرجیکل اسٹرائیک کے ڈرامے کی طرح بھارتی میڈیا کی جھوٹی فوٹیج اور تصاویربھی منظر عام پر آگئیں۔

بھارتی ٹی وی چینل اے بی پی نے اس ویڈیو کو اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر بھی شئیر کیا اور دعویٰ کیاکہ یہ ویڈیو بھارت کی پاکستان کے خلاف فضائی کارروائی کی ویڈیو ہے۔بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ بھارتی فضائیہ نے پاکستان میں دہشتگرد کے ٹھکانوں پر حملہ کر کے پلوامہ حملے کا بدلہ لے لیا ہے اور پاکستان کو سبق سکھا دیا ہے۔


بھارتی چینلز پر صبح سے دکھائی جانے والی ویڈیو دراصل 2016 سے یو ٹیوب پر موجود ہے۔ یہ ویڈیو اپ لوڈ ہونے کی تاریخ 23ستمبر 2016 درج ہے اور یہ بھارتی نہیں بلکہ پاکستان ائیرفورس کی نائٹ فلائنگ کی ویڈیو ہے۔

 

بغیر تحقیق کیے اور بغیر سوچے سمجھے اس ویڈیو کو پوسٹ کرنے اور اس سے متعلق بھونڈا دعویٰ کرنے پر بھارت کی ایک مرتبہ پھر سے پوری دنیا میں جگ ہنسائی ہو گئی۔

سوشل میڈیا پر جو دوسری ویڈیو گردش کر رہی ہے وہ ایک ویڈیو گیم کے مناظر ہیں جنہیں بھارتی شہری شئیر کر رہےہیں۔ 

 

  پلوامہ حملے میں 40 سے زائد بھارتی اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد بھارتی حکومت اور میڈیا بدحواس ہوچکا ہے اور پڑوسی ملک سے مسلسل پاکستان کو سبق سکھانے، سفارتی سطح پر تنہا کرنے اور جنگ کرنے جیسی آوازیں آرہی ہیں۔